اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے روز سکیورٹی کے لیے پولیس نے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مانگ لی

رقم فیول ٗٹرانسپورٹ اور کھانے کی مد میں مانگی گئی

اتوار 29 نومبر 2015 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے روز سکیورٹی کے لیے پولیس نے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مانگ لی ٗرقم فیول، ٹرانسپورٹ اور کھانے کی مد میں مانگی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاق سے کہا ہے کہ الیکشن کے روز سکیورٹی کی مد میں 2 کروڑ 7 لاکھ 76 ہزار روپے دئیے جائیں یہ رقم فیول ، ٹرانسپورٹ اور کھانے کے لیے استعمال کی جائے گی ۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے روز پولیس اور رینجرز کی 70 گاڑیاں دن بھر شہر میں گشت کریں گے اور سو حساس عمارتوں کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کیا جائے گا، 62 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 10 اہلکار اضافی تعینات کیے جائیں گے جبکہ فوج کو کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔