آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں ی برف باری ٗ سردی کی شد ت میں اضافہ

گوجرانوالا ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

اتوار 29 نومبر 2015 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں ی برف باری کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ٗ شہریوں نے ہیٹر نکال لئے ٗ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ اتوار کو جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ذرائع کے مطابق بالائی علاقوں کے علاوہ میدانی علاقوں میں بھی سردی کم کرنے کیلئے چائے ، قہوہ ، سوپ اور یخنی کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں خشک میوہ جات اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم گوجرانوالا ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :