نندی پور پاور پلانٹ پھر بند؟ مرحلہ وار مرمت آئندہ ہفتے سے کی جارہی ہے ،ترجمان پانی و بجلی

اتوار 29 نومبر 2015 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) نندی پور پاور پلانٹ کی مرحلہ وار مرمت آئندہ ہفتے سے کی جارہی ہے جو نہروں کی بندش سے قبل درکار ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ سالانہ 45 دن کی نہر بندی کے دوران پاور پلانٹ کو مرمت کیلئے بند نہیں کیا جاسکتا اس مقصد کیلئے آئندہ ہفتے کے دوران 4 میں سے دو مشینیں زیر مرمت رہیں گی جبکہ باقی ماندہ دو مشینوں کو اگلے مرحلے میں مرمت کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ایک ہفتے کی مرمت کے بعد نندی پور پاور پلانٹ کی تمام چاروں مشینیں دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :