شمالی کیمرون میں 2 خود کش دھماکے، 7افراد ہلاک
بوکو حرام سے تعلق رکھنے والی دو خود کش بمبار خواتین نے دبانگا نامی گاؤں میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا
اتوار 29 نومبر 2015 13:43
یاؤندے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء )شمالی کیمرون میں دو خود کش حملوں کے نتیجے میں دو خود کش بمبار خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نائیجریا سے تعلق رکھنے والی شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے تعلق رکھنے والی دو خود کش بمبار خواتین نے شمالی علاقے کے گاؤں دبانگا میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
جس کے باعث دونوں خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک خاتون اور اس کے بچے بھی شامل ہیں۔ کیمرون کے8700سیکورٹی اہلکار بوکو حرام کو شکست دینے کے لیے لڑائی میں شامل ہیں۔گورنرکا کہنا ہے کہ حملے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کیے گئے۔پہلے حملے میں ایک خاتون نے ایک گھر کے اندر حملہ کیا جبکہ دوسری حملہ آور نے ایک ویلڈنگ کی دکان کے قریب خود کو اڑایا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.