روسی صدر کا دوسری بار بھی ترک ہم منصب کا فون سننے سے انکار

اتوار 29 نومبر 2015 13:43

روسی صدر کا دوسری بار بھی ترک ہم منصب کا فون سننے سے انکار

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) طیارہ گرائے جانے پر ناراض روس کے صدرنے ترک ہم منصب کی دوسری فون کال سننے سے بھی انکارکردیا۔عالمی میڈیاکے مطابق روس کے صدرولادیمرپوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی پہلے بھی ایک کال کاجواب نہیں دیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ کال شام میں داعش پرحملہ کرنے والیروسی طیارے کو ترکی کی جانب سے مارگرانے کے بعد پیداکشیدگی ختم کرنے کے لیے کی گئی تھی۔صدرپوٹن نے اردوان کی دوسری کال کابھی جواب نہیں دیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ صدرپوٹن کالز اس لییریسیونہیں کررہیکیونکہ ترکی واقعہ پر باضابطہ معافی مانگنے کے لیے تیارنہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :