نواز جمہوریت سے آمریت بہتر ،دو ایف آئی آر اور بھی کٹ جائیں تو فرق نہیں پڑتا، عمران خان
پرتپاک استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کا دل سے مشکور ہوں،وسیم اکرم اچھے دوست ہیں سیاست میں آنے کی دعوت نہیں دوں گا ،میڈیا سے گفتگو
اتوار 29 نومبر 2015 13:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازجمہوریت سے ڈکٹیٹرشپ کا دورہ زیادہ بہتر تھا ،کراچی آتے ہی تین ایف آئی کٹ گئی ہیں، دو اور مقدمات درج ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا،پرتپاک استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کا دل سے مشکور ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کراچی آمد پر یہاں کے عوام جس جوش و جذبے سے ہمارا پرتپاک استقبال کیا اس پر ان کے دل سے مشکور ہوں ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کی کارکردگی اور تیاری زبردست ہے ، کراچی والوں نے میری آمد پر جو رد عمل دیا اس سے میرا اعتماد اور بھی بڑھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آنے پر میرے خلاف تین ایف آئی آر کٹ چکی ہیں اگر دو اور بھی کٹ جائیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ نواز جمہوریت سے تو آمریت زیادہ اچھی تھی جس میں کم ازکم میرے خلاف کوئی ایف آئی آر تو نہیں کٹی۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ وسیم اکرم میرے دوست ہیں اور ان کو سیاست میں آنے کی دعوت نہیں دوں گا ۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے جیسے میرا رستہ روکا تھا اگر میں چاہتا تو چڑھا کردیتا کیونکہ اس وقت میں ساتھ بہت جنون تھا مگر ہم نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کو ترجیح دی اور ایسا نہیں کیا ، اپنا رستہ بدل لیا ۔ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ میں نے خاتون صحافی سے کہا ہے کہ وہ مجھے ثبوت دیں تو ان سے بدتمیزی کرنیوالے کارکنوں کو پارٹی سے باہر نکال دوں گے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.