حکومت سندھ کی جانب سے حلقہ بندیوں اور دیگر معاملات مکمل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کئے جانے کا امکان

اتوار 29 نومبر 2015 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) حکومت سندھ کی جانب سے حلقہ بندیوں اور دیگر معاملات مکمل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے جس میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سندھ حکومت 5 دسمبر کو بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی اس لئے وہ ایک درخواست تیار کر چکی ہے جو آج (پیر) کو دائر کئے جانے کا امکان ہے جس میں انتخابات کے التواء کی درخواست کی جائے گی