مخدوم امین فہیم کی خالینشست پر مسلم لیگ ن سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدوار کھڑا نہ کرنے کا امکان

اتوار 29 نومبر 2015 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدوار کھڑا نہ کرنے کا امکان ہے۔ ضمنی انتخاب 18 جنوری 2016ء کو ہو گا۔

(جاری ہے)

جس کا الیکشن کمیشن نے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ حیدر آباد کی خالی ہونے والی نشست پر مخدوم امین فہیم کے کسی قریبی کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا جبکہ ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریں گی۔ تاہم تحریک انصاف سندھ اس حوالے سے فیصلہ رواں ہفتے کرے گی

متعلقہ عنوان :