قومی ایئرلائنز جانوروں سے پریشان ‘ ملتان سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں بلی گھس گئی

اتوار 29 نومبر 2015 13:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) قومی ایئرلائنز جانوروں سے پریشان ‘ کبھی رن وے پر کتا‘ کبھی جہاز میں بلی‘ پی آئی اے کی ملتان سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 682 میں بلی گھس گئی جس کی تلاش کے باعث پرواز ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پی آئی اے کی ملتان سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 682 میں ٹیک آف سے منٹ قبل پرواز میں بلی گھس گئی۔ بلی کی تلاش کے باعث پرواز ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بہاولپور ایئرپورٹ پر بھی وزیراعظم نواز شریف کے طیارے کے سامنے کتا آگیا تھا جس پر مشیر ہوا بازی نے ایئرپورٹ کے منیجر کو معطل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :