کراچی، محکمہ انسداد دہشت گردی کا لیکاسائیٹ چورنگی پر چھاپہ، چار دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے ، دہشت گردوں کا ایک ساتھی پنجاب اور ایک افغانستان میں مارا جاچکا ہے،سی ٹی ڈی

اتوار 29 نومبر 2015 13:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی کراچی نے لیکاسائیٹ چورنگی پر چھاپہ مار کر چار دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے لیکا سائیٹ چورنگی پر کارروائی کے دوران چار اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی کراچی مظہر مشوانی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے ۔ دہشت گردوں کا ایک ساتھی پنجاب اور ایک افغانستان میں مارا جاچکا ہے۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحہ فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے