پیپلزپارٹی کی ریلی کا بلدیاتی الیکشن سے کوئی تعلق نہیں‘ ریلی یوم تاسیس کے حوالے سے نکالی جارہی ہے،ترجمان

اتوار 29 نومبر 2015 13:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی پی کی ریلی کا بلدیاتی الیکشن سے کوئی تعلق نہیں‘ ریلی یوم تاسیس کے حوالے سے نکالی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے اتوار کو ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس پر بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے تھے تاہم اتوار کو پیپلز پارٹی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریلی کا بلدیاتی الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ریلی پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے ہے۔