Live Updates

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں فتح تحریک انصاف کی ہوگی‘ الیکشن کمیشن ممبران (ن) لیگ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں‘ میرے خلاف دو ایف آئی آر کٹ چکی ہیں ،مزید بھی کٹ گئیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ڈیفنس میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 نومبر 2015 13:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں فتح تحریک انصاف کی ہوگی‘ الیکشن کمیشن ممبران (ن) لیگ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں‘ میرے خلاف دو ایف آئی آر کٹ چکی ہیں مزید بھی کٹ گئیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا‘ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی زبردست ہوگی۔

وہ اتوار کو ڈیفنس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر عمران خان کے اعزاز میں ناشتہ بھی دیا گیا جس میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شینرا اکرم نے بھی شرکت کی جس کے بعد عمران خان کراچی کے مختلف علاقوں شاہراہ فیصل اور ڈیفنس میں بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی کے سیاہ رنگ کی گاڑی میں گھومتے رہے۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے امید سے بڑھ کر ساتھ دیا جس سے اعتماد بڑھا ہے۔

(جاری ہے)

عوام نے تحریک انصاف کے حق میں آواز بلند کردی ہے بلدیاتی انتخابات میں زبردست پرفارمنس دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی الیکشن کمیشن ممبران حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں میرے خلاف دو ایف آئی آر کاٹی جاچکی ہیں اور بھی کٹ جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عمران خان نے کہا کہ مشرف کی ڈکٹیٹر شپ نواز شریف کی جمہوریت سے بہتر تھی۔ شاندار استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وسیم اکرم کے ساتھ مل کر کرکٹ اکیڈمی کھول رہے ہیں۔ (ن غ)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات