اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی” بھابھی“ انتخابی دنگل جیتنے کیلئے پرامید

حسیبہ عباسی پارٹی کا سرمایہ افتخار ،اہل محلہ بھی انکی سماجی خدمات کا دم بھرتے ہیں، نرگس فیض ملک

اتوار 29 نومبر 2015 12:35

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی” بھابھی“ انتخابی دنگل جیتنے کیلئے پرامید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حسیبہ خاتون عباسی المعروف ”بھابی“ جیت کیلئے پرامید ہیں،وہ گھر گھر جا کر اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی تاریخ کے مشکل دور کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ایسا مشکل دور کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدوار بھی پورے نہیں لیکن حسیبہ خاتون عباسی المعروف بھابی جیالوں کے لئے ہمت و استقلال کی مثال بنی، یو سی 36 سے پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر لیڈی کونسلر کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شعبہ اسلام آباد کی صدر نرگس فیض ملک کا کہنا تھا کہ ایسے کارکن پیپلز پارٹی کا سرمایہ افتخار ہیں۔ اہل محلہ بھی بھابی کی سماجی خدمات کا دم بھرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ حسیبہ خاتون المعروف بھابی گھر گھر جا کر اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ خاتون امیدوار ہونے کی وجہ سے انہیں بھرپور یقین ہے کہ عوام انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔