ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی مسلمانوں و اقلیتوں کیخلاف بڑھتی ہوئی کاررو ائیاں

مصر اور ترکی کے بعد روس نے بھارت کو سیاحوں کئیلئے محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال دیا

اتوار 29 نومبر 2015 12:35

ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی مسلمانوں و اقلیتوں کیخلاف بڑھتی ہوئی ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء ) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی مسلمانوں اور اقلیتوں کیخلاف بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث مصر اور ترکی کے بعد روس نے بھارت کو بھی سیاحوں کے لیے محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے اور بھات کو سیاحوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیتے ہوئے سیاحوں کو بھارت میں سفر کے دوران احتیاط برترنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس نے بھارت میں بڑھتی ہوئی شدت پسندانہ کارروائیوں اور انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے کے تعصب کے باعث سیاحوں کے لیے بھارت کو خطرناک ترین ممالک قرار دیتے ہوئے محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے روسی حکام کی جانب سے بھارت کے سفر کے دوران سیاحوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ،واضح رہے کہ روس نے اس قبل ترکی اور مصر کو بھی سیاحوں کے لیے محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا ۔