ایل ڈی اے نے جی ٹی روڈ ایکسپریس وے کا پی سی ون منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا،تعمیراتی کام کا آغاز دسمبر میں ہوگا،منصوبہ کی تعمیر پر 7.5بلین روپے لاگت آئے گی

اتوار 29 نومبر 2015 12:09

لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)نے 5.8کلومیٹر جی ٹی روڈ ایکسپریس وے کا پی سی ون منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا،تعمیراتی کام کا آغاز دسمبر میں ہوگا جبکہ منصوبے پر 7.5بلین روپے لاگت آئے گی۔تفصیلات کے مطابق ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے ٹھیکہ معروف پاکستانی کمپنیوں کے کنسورشیم کو دینے کافیصلہ کیا گیا ہے جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء کوبتایاہے کہ ایکسپریس وے کا پی سی ون تجاویز کے ساتھ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا یاگیا ہے جس کی تعمیر پر 7.5بلین روپے لاگت آئے گی جبکہ معاہدہ کے تحت کنسٹرکشن کمپنی آئندہ 25سال تک گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کی مجاز ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاہے کہ ٹول ٹیکس چارجز کے ریٹ اور شیڈول کے حوالے سے معاملات ایل ڈی اے اور کنسو ریشم کمپنیوں کے درمیان زیر غور ہیں تاہم پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے بعد مذکورہ منصوبہ پر تعمیراتی کام دسمبر میں شروع ہوجائے گا،علاوہ ازیں مذکورہ منصوبہ دریائے راوی ٹول پلازہ سے شروع ہو کر کالا شاہ کاکو ( رچنا ٹاؤن) تک جائے گا۔

متعلقہ عنوان :