پشاورمیں پولیس اورسیکورٹی فورسزکی کارروائی میں 16افراد گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

آپریشن کے دوران 6 افغان باشدوں سمیت 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس

اتوار 29 نومبر 2015 11:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 16 افراد گرفتار جب کہ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس اورسیکورٹی فورسز کی جانب سے پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 6 افغان باشدوں سمیت 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارکیے گئے افراد کو نا معلوم جگہ پرمنتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے جب کہ اسلحہ اور منشیات بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :