بالائی اور میدانی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ،موسم مزید سردہوگیا

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں خشک میوہ جات اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں کئی گنا اضا فہ ، مشکلات بڑھ گئیں

اتوار 29 نومبر 2015 11:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم ابر آلود ہوگیا۔

(جاری ہے)

بالائی علاقوں کے علاوہ میدانی علاقوں میں بھی سردی کم کرنے کیلئے چائے ، قہوہ ، سوپ اور یخنی کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں خشک میوہ جات اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم گوجرانوالا ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :