نوابشاہ،قومی شاہراہ پر مسافر وین الٹ گئی،8مسافرزخمی،4کی حالت تشویشناک

اتوار 29 نومبر 2015 11:54

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء )نوابشاہ میں سکھر سے کراچی جانیوالی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے آٹھ مسافر زخمی ہوگئے۔جن میں سے چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآبادہسپتال منتقل کردیا گیا ۔قومی شاہراہ شمیر راہو میں مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے باعث الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے باعث آٹھ مسافر زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو پی ایم سی نوابشاہ ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔