پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کیلئے مسائل بڑھ گئے، بیرون دنیا کو اسلامک فوبیا ہو چکا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں

برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر لارڈ نذیرکا عالمی برادری سے مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات انٹر نیشنل کورٹ سے کرانے کا مطالبہ

اتوار 29 نومبر 2015 11:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کیلئے مسائل بڑھ گئے، بیرون دنیا کو اسلامک فوبیا ہو چکا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ فرانس پر حملے میں یورپ ملوث ہے لیکن اس کے باوجود مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں انتہا پسندی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین قابل احترام ہیں۔ لارڈ نذیر نے عالمی برادری سے عراق، ایران، افغانستان اور کشمیر میں مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات انٹر نیشنل کورٹ سے کرانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :