بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات،سکھ یاتریوں کی واپسی شروع ہوگئی

پاکستان بارے میں بھارت میں منفی پروپیگنڈا ہے،سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،سکھ یاتری

اتوار 29 نومبر 2015 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتریوں کی بھارت واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ، 2 ہزار سے زائد مہمانوں کو بھارت بھجوانے کے لیے 3 خصو صی ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں نے واپسی سے قبل میڈیاسے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کے بارے میں بھارت میں منفی پروپیگنڈا ہے،سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سکھ یاتریوں کا مزید کہناتھا کہ بار بارپاکستان آئیں گے ، ہمیں ڈرایا گیا کہ پاکستان نہ جاؤ، لیکن یہاں ہمیں بھارت سے زیادہ پیارملا۔

متعلقہ عنوان :