لاہور پولیس کی انوکھی کاروائی ،نجی ہاسٹل سے ڈاکٹر، صحافی اور افسروں سمیت درجنوں گرفتار

گرفتار ریٹرننگ افسر ، پانچ وکلا، ڈاکٹر ، تین صحافی ، دو پولیس افسران اور کانسٹیبل کو احتجاج اور معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد رہا کر دیا گیا

اتوار 29 نومبر 2015 11:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) لاہور پولیس نے سرچ آپریشن کے نام پر درجنوں شہریوں کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد میں صحافی ، پولیس اہلکار ، وکلاء اور ڈاکٹر بھی شامل تھے ۔ اہل علاقہ نے پولیس اسٹیشن کے باہر شدید احتجاج کیا۔لاہور کے تھانہ ریس کورس پولیس نے نجی ہاسٹل میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ، زیر حراست افراد میں ایک ریٹرننگ افسر ، پانچ وکلاء ، ایک ڈاکٹر ، تین صحافی ، دو پولیس افسران اور کانسٹیبل بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کا موقف تھا کہ تمام افراد کو کوائف نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا ، زیر حراست افراد کا کہنا تھا کہ کوائف پورے ہونے کے باوجود پولیس نے حراست میں لیا۔گرفتاریوں کے خلاف لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری بھی تھانہ ریس کورس پہنچ گئے ، انکا کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے تمام افراد دہشت گرد نہیں ہیں ، صحافیوں نے اس موقع پر احتجاج بھی کیا۔ حراست میں لئے گئے کچھ افراد نے بتایا کہ ان کے آج مقابلے کے امتحانات ہیں۔ تاہم بعد ازاں احتجاج کے بعد زیر حراست افراد کو رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :