بھارتی انتہاپسندی کیخلاف مہم میں پاکستانی فلم سازبھی شریک ہوگئے
پاکستانی فلمساز کی ایوارڈکی واپسی نے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے بانی کوآگ بگولاکردیا ،رام کشورپراچہ نے خالد حسن کے اقدام کوبھارت کی توہین قرارد یدیا
اتوار 29 نومبر 2015 11:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کیخلاف ایوارڈواپسی مہم میں بھارتی فنکاروں کے بعد اب پاکستانی فلمسازبھی شامل ہوگئے ، پچھلے برس بھارت میں اعزازپانیوالے خالدحسن نے ایوارڈواپس کردیا ۔دہلی فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’ہوٹل ‘پر گزشتہ برس ایوارڈ لینے والے پاکستانی ڈائریکٹر خالد حسن خان نے بھارت کی جانب سے دیاگیاایوارڈبالی ووڈاسٹارکودھمکیاں ملنے پرواپس کردیا۔
خالد حسن خان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہاربہت اہم ہے،ایوارڈ کا کیا ہے ؟ یہ تو پھر جیتاجاسکتاہے۔بھارت میں لبرل دانشورکے قتل اورمسلمان کوگائے کاگوشت کھانے کے جھو ٹے الزام میں موت کے گھاٹ اتارنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے ایوارڈواپسی کی مہم چلائی گئی جس میں درجنوں شاعر،فنکار،دانش ورہی نہیں سائنسدان بھی شریک ہوگئے ۔(جاری ہے)
مودی سرکار کے دورمیں بڑھتی اس انتہاپسندی کے خلاف شاہ رخ خان اورعامر خان نے بھی آوازبلندکی ۔
بالی ووڈکے مسلم اداکاروں کی جانب سے اس تنقیدپرانتہاپسندحلقوں نے انہیں پاکستان کاایجنٹ قراردیاہے اورحدیہ ہے کہ عامرخان کو تھپر مارنے والے کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کااعلان کیا ۔اس صورتحال میں خالدحسن خان نے کہا کہ ایوارڈکل بھی جیتاجاسکتاہے مگرآزادی اظہاربہت اہم ہے،پاکستانی فلمسازکی جانب سے ایوارڈکی واپسی نے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے بانی کوآگ بگولاکردیا ۔رام کشورپراچہ نے خالد حسن کے اس اقدام کوبھارت کی توہین قراردیا ہے اورکہاہے کہ بھارت کایہ مسئلہ پاکستان میں حل ہویہ انہیں برداشت نہیں۔ تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ رام کشورجیسے لوگ جب تک انتہاپسندی کی حمایت کریں گے،بھارت کی دنیامیں ایسے ہی جگ ہنسائی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.