بھارت کی تمام فوج بھی اگر کشمیر آجائے تو مجاہدین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی: سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 23:38

بھارت کی تمام فوج بھی اگر کشمیر آجائے تو مجاہدین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی: ..
سرینگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی تمام فوج بھی اگر کشمیر آجائے تو مجاہدین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عبداللہ کی جانب سے بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر تمام بھارتی فوج بھی کشمیر آجائے تو وہ کشمیری مجاہدین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ بھارت کو مجاہدین کیخلاف عسکریت کی بجائے ان سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں سرحدی کشیدگی ختم ہونی چاہئے۔ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :