کوئٹہ ،خوردبرد کے مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت کوئٹہ کے جج جناب منیر احمد مری نے خوردبرد کے مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے استغاثہ کے مطابق ملزمان میں سابق یوٹیلٹی کے انچارج کولپور سمیت اراضیات کی جعلی الاٹمنٹ اور مقدمات میں نامزد محمد امین اور راؤ شکیل شامل ہیں عدالت نے تفتیشی ٹیموں کو حکم دیا کہ وہ اگلی سماعت ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت ہذا پیش کریں یوٹیلٹی کارپوریشن کولپور میں خوردبرد سے متعلق کیس کی سماعت یکم دسمبرجبکہ دیگر ملزمان کی کیسز کی سماعت 7 دسمبر کو ہوگی ۔