روس کا لڑاکا طیارہ گرانے پر افسردہ ہوں: ترک صدر طیب اردگان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 19:24

روس کا لڑاکا طیارہ گرانے پر افسردہ ہوں: ترک صدر طیب اردگان

انقرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ روس کا لڑاکا طیارہ گرانے پر افسردہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ترکی کی جانب سے اپنی سرحد کے قریب روسی لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے اب ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ روس کا لڑاکا طیارہ گرانے پر افسردہ ہوں۔ مستقبل میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :