امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے فون کالز کی جاسوسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 18:04
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے فون کالز کی جاسوسی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کچھ ری پبلکنز نے پیرس حملوں کی وجہ سے اس پروگرام کو توسیع دینے کی اپیل کی تھی۔امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ نے انتیس نومبر سے فون کالز کی جاسوسی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
(جاری ہے)
ٹیلی فون کمپنیاں تو ریکارڈ رکھیں گی تاہم حکومت عدالتی حکم کے بعد کسی بھی شخص کی فون کال کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے کمپنی سے رجوع کرے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے پہلے سے ریکارڈ اربوں فون کالز دیکھنے کے لیے تین ماہ کا وقت مانگا ہے۔ فارن انٹیلی جنس سرویلینس کورٹ میں این ایس اے کو مزید 3 ماہ فون کالز ریکارڈ تک رسائی کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔امریکی کانگریس نے یو ایس اے،،فریڈم ایکٹ کی منظوری دے کر نیشنل سیکورٹی ایجنسی کو فون کالز کی جاسوسی سے روک دیا تھا۔ ادھر پیرس حملوں کے بعد ریپبلکنز رہنما اس پروگرام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.