مودی ساری دنیا میں جاسکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں بھارتی دانشور سدھندرا کلکرنی
کشمیر کے مسئلے کا کوئی سیاسی حل نہیں اس پر مفاہمت سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے اوردونوں ملک ملکر اس ریاست کو چلا سکتے ہیں میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 28 نومبر 2015 17:35
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی دانشور سدھندرا کلکرنی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کا دورہ کر نے کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کے مسئلے کا کوئی سیاسی حل نہیں اس پر مفاہمت سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے اوردونوں ملک ملکر اس ریاست کو چلا سکتے ہیں ۔گزشتہ روز پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کو پاکستان کا دوطرفہ دورہ کر ناچاہیے تاکہ بلا تعطل مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو سکے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ سرحد پار دہشتگردی کے مرتکب عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔انہوں نے کہاکہ مودی ساری دنیا میں جارہے ہیں تاکہ بھارت کا وقار بلند کیا جاسکے انہوں نے ہمسائیہ ممالک کے بھی دورے کئے ہیں مگر وہ پاکستان نہیں گئے انہیں چاہیے کہ وہ نا صرف سارک سربراہ کانفرنس کیلئے پاکستان جائیں بلکہ انہیں دو طرفہ دورہ بھی کر نا چاہیے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے بھی یہ موقع ضائع کیا تھا حالانکہ وہ پاکستان میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے کہاکہ سارک ممالک قریب آئے ہیں لیکن اکٹھے نہیں ہوئے پاکستان کے دورے سے ان کے اکٹھے ہونے کاخواب پورا ہوسکتا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.