پاکستان دنیا بھر میں سب سے کم نسل پرست ملک ہے ، امریکی اخبار
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ایک عالمی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں نسلی برداشت سب سے زیادہ ہے جبکہ بھارت کا شمار ان ممالک میں ہے جہاں نسلی تعصب اور عدم برداشت سب سے زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دنیا بھر کے ممالک سے کم نسل پرستی ہے۔
سویڈن کے دو ماہرین معیشت کی جانب سے ورلڈ ویلیو سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں نسلی برداشت سب سے ذیادہ ہے۔(جاری ہے)
80ممالک میں کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستانیوں کو اس بات سے غرض نہیں ہوتی کہ ان کا پڑوسی کس نسل سے تعلق رکھتا ہے اور یہ سوال کسی ملک میں نسلی برداشت کادرست اشارہ ہے۔سروے کے مطابق اینگلو امریکن ممالک میں نسلی برداشت سب سے زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ بھارت ، اردن ، بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ میں نسلی برداشت انتہائی کم ہے اور بھارت میں تو حالت یہ ہے کہ چالیس فیصد افراد نہیں چاہتے کہ ان کے پڑوسی کا تعلق کسی دوسری نسل سے ہو۔
بھارت کے تینتالیس اردن کے اکاون ، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کے اکہتر اکہتر فیصد سے زائد افراد میں نسلی عدم برداشت پائی جاتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.