عمران فاروق کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی، تحقیقاتی رپورٹ
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی جس میں انکشاف کیا گیا ہیکہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کا ایک ڈائریکٹر، رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران شامل تھے جب کہ جے آئی ٹی کا مینڈیٹ سازش ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنا تھا۔(جاری ہے)
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بینک اکاونٹس اور ٹیلی فون کالز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جب کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان معظم علی، محسن اور خالد شمیم کو سازش کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہیکہ تینوں ملزمان کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے جو ایس آئی یو میں درج کیا جائے گا جب کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد کیس میں مزید گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.