امین فہیم کا انتقال ‘الیکشن کمیشن کا این اے 218 میں 18جنوری 2016ء کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مرحوم مخدوم امین فہیم کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218مٹیاری ‘ حیدر آباد میں 18جنوری 2016ء کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئین کے آرٹیکل 224کی شق چار اور آرٹیکل (3)218اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1976کے سیکشن 108کے تحت جاری شیڈول کے مطابق سات دسمبر کو ریٹرننگ افسرپبلک نوٹس جاری کریگا ۔

دس اور گیارہ دسمبر کو کاغذات نامزدگی داخل کرائے جائینگے ۔16اور 17دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ۔21دسمبر تک کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جن پر فیصلوں کی آخری تاریخ 23دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔28دسمبر تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔29دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری ہوگی اور اٹھارہ جنوری کو پولنگ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :