Live Updates

کراچی: جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت نہیں‌مانگی ، کمشنر کراچی

ریلی کو روکا گیا تو ہم رکنے والے نہیں‌ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 14:35

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : ضلعی انتظامیہ اور کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکٍ انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی نکالنے کی باضابطہ اجات نہیں لی گئی . ، دونوں جماعتوں نے ریلی نکالنے کی کوئی اجازت نہیں لی .

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی لیکن انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا. عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر ریلی کو راستے میں روکا گیا تو ہم رُکنے والے نہیں ہیں. ریلی کو روکنا انتظامیہ کی غلطی ہو گی . واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے آج شہر بھر میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات