ایف آئی اے کا چھاپہ ،2ملزمان گرفتار ،پاکستانی اور غیر ملکی پاسپورٹ ، جعلی ویزہ اسٹیکر سمیت دیگر سامان برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ایف آئی اے نے ملتان روڈ پر چھاپہ مار کر 2ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 8پاکستانی اور درجنوں غیر ملکی پاسپورٹ ، جعلی ویزہ اسٹیکر سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کے مطابق گزشتہ روز ملتان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں عبدالنعیم اور طاہر شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8پاکستانی ،درجنوں غیر ملکی پاسپورٹ بھی برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزمان سے دبئی ، یورپی ممالک کے جعلی ویزہ اسٹیکر اور دیگر سامان بھی پکڑا گیا ۔ ان کا کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تفتیش کا دائرہ کار بڑھائیں گے ۔