ناکام پا لیساں حکمرانوں کا ”انتخابی نشان “بن چکی ہیں ، حکمران اپنی پا لیسوں پر نظر ثانی کریں‘ چوہدری محمد سرور

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے موجود ہ حکمرانوں سے اپنی پا لیسوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام پا لیساں حکمرانوں کا ”انتخابی نشان “بن چکی ہیں، حکمران اور انکی پا لیساں خودانکی دشمن ہیں،اپوزیشن کی سچی باتیں حکمرانوں کو ”زہر“لگتی ہے،حکمرانوں نے ملک کو تجر بہ گاہ بنادیا ہے اور انکی ناکام معاشی پا لیساں خزانہ پربوجھ بن چکیں ہیں،عمران خان نے ہمیشہ قومی امنگوں کے مطابق بات کی ہے حکمرانوں کو اس پر ناراض ہونے کی بجائے حقائق کو دیکھ کر اپنی پا لیسوں کو ٹھیک کر نا چاہیے،چھ ماہ میں لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالے حکمران بتائے آج سر دیوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کیوں ہو رہی ہے ؟۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کی مر کزی رکن بیگم مہناز رفیع کی قیادت میں ملاقات کر نیوالی خواتین سے خطاب کررہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکمران صرف ناکام نہیں ہوئے بلکہ ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور ان حکمرانوں کے پاس ”ناکامیوں “کے سواکوئی تجر بہ نہیں جسکی وجہ سے ملک آگے جانے کی بجائے مزید زوال کا شکار ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب حکمران دھونس اور دھاندلی کے ذریعے سیاست کر یں گے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمرانوں کی سوچ جمہو ری نہیں بلکہ آمر انہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا وعدہ کرنیوالے حکمرانوں نے قوم کو اب گیس کی لوڈشیڈ نگ کا بھی تحفہ دیدیا ہے جسکی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست کا مقصد ملک میں حقیقی معنوں میں عوامی حکومت کا قیام اور عوام کو کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور جرائم سے نجات دلانے کیلئے ہے جس کیلئے یہ ضروری ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوں کی بجائے ایماندار لوگ اسمبلیوں میں آئے تاکہ عوام دشمن پا لیسوں کا راستہ روکا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف صرف حق اور سچ کی بات کرتی ہے جہاں تک حکمرانوں کا تعلق ہے تو یہ خود اپنے دشمن ہیں انکو اپنی پالیسوں پر نظر ثانی کر نا ہوگی ۔