بلدیاتی انتخابات میں عوام نے (ن) کو خدمت کا ووٹ دیا ،عمران خان حسد کی آگ میں مبتلا ہیں‘ سعد رفیق
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:10
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا ووٹ دیا ،عمران خان حسد کی آگ میں مبتلا ہیں ،پرویز مشرف اور آصف زرداری نے کام کیا ہوتا تو ملک میں بجلی کا بحران نہ ہوتا، موجودہ حکومت اس سے نمٹنے کے لئے دن رات کوشاں ہے انشا اللہ 2017ء کے آخر تک بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا ،بھارت میں انتہا پسند جماعت کی حکومت نے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا،بھارت کو پاکستان دشمن پالیسیاں ترک کرنی چاہئیں،حکومت نئے تعلیمی ادارے بنا کر اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے،والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زیر تعلیم سے آراستہ کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہنگ خورد میں گرلز سکول کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ، کراچی میں حالات بہتر ہو رہے ہیں اور اس کی روشنیاں بحال ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہوا ، انہیں سوچنا چاہیے کہ ان کی مہم کیو جہ سے انتخابات کے نتائج پرکوئی اثر نہیں پڑتا ۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ(ن) کو خدمت کا ووٹ دیا ۔ عمران خان صرف حسد کی آگ میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں انتہا پسند جماعت کی حکومت نے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا،مودی ا ور اس کے ساتھیوں نے دشمنوں سے بھی زیادہ بھارت کو نقصان پہنچایا۔پاکستان جنگ کا حامی نہیں اورخطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے ،پاکستان کی طرح بھارت کو بھی اس خطرے کا احساس ہونا چاہیے،بھارت کو پاکستان دشمن پالیسیاں ترک کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کرکٹ سیریز کھیلنا چاہتا ہے تو پاکستان کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.