Live Updates

”ریحام خان کی معنی خیز شعرو شاعری اور انٹر ویوز عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے پریشانی کا باعث بننے لگے؟“

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ریحام خان کی سوشل میڈیا پر تواتر کے ساتھ معنی خیز شعر و شاعری اور غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویوز میں چبھتے الفاظ کا استعمال عمران خان اورمجموعی طور پر پی ٹی آئی کے لئے پریشانی کا باعث بننے لگا ، عمران خان سمیت مرکزی رہنماؤں اورکارکنوں نے مکمل خاموشی اختیار کر لی ۔ذرائع کے مطابق عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان سوشل میڈیا پر متحرک ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کی طرف سے کسی کا نام لئے بغیر معنی خیز شعر و شاعری کی جارہی ہے جس سے عمران خان خاصے پریشان ہیں ۔

ان معاملات پر مختلف تقریبات میں کھل کر اظہار خیال کیا جارہا ہے جس پر تحریک انصاف کے رہنمااور کارکن بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریحام خان کے بیرون ملک موجودگی کے دوران غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹر ویوز میں بھی بعض معاملات کو ایسے چبھتے انداز میں پیش کیا گیا ہے جس پر نہ صرف عمران خان بلکہ مجموعی طو رپر پارٹی کو بھی پریشانی لا حق ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پارٹی کے ایک مرکزی رہنما سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ وہ عزت دینے والے اور وضع دار شخص ہیں ۔عمران خان سمیت پارٹی کو کسی کے کسی بھی اقدام پر کوئی پریشانی لا حق نہیں اور ان معاملات کو یکسر نظر انداز کرنا بھی اس کا ثبوت ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات