محکمہ رزاعت ( توسیع ) کا تاندلیانوالہ میں چھاپہ،جعلی کھاد کے 60 بیگز بر آمدکرلئے

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:55

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) محکمہ رزاعت ( توسیع ) نے تاندلیانوالہ میں چھاپہ مار کر جعلی کھاد کے 60 بیگز قبضہ میں لیکر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ای ڈی او زراعت چوہدری عبدالحمید کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے تاندلیانوالہ میں 60 بیگز میں 3 ہزار کلو گرام جعلی جپسم اور ڈی اے پی کھاد قبضہ میں لے کر تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دی اور موقع سے دو افراد کو پکڑ کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔