پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تعمیرپر عملدرآمد شروع
ہفتہ 28 نومبر 2015 13:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تعمیر اور اس پر اقتصادی زونز کے قیام کے لئے وزیراعظم نوازشریف اور اسفند یار ولی خان کے درمیان ملاقات میں طے پانے والے معاملات پر فوری عملدرآمد کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے، اقصادی زونز کے فیصلے کیلئے سات رکنی کمیٹی قائم کردی گئی جبکہ وزیراعظم نے این ایچ اے کو شاہراہ کی تعمیر کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے فنڈز کے حصول کے لئے بات چیت کی غرض سے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی ملاقات کے دوران طے پانے والے معاملات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور اسفند یارولی خان کی اس حوالے سے کوششیں رنگ لے آئی ہیں جبکہ مغربی روٹ میں شامل ڈیرہ اسماعیل خان سے مغل کوٹ تک قومی شراہ کے ژوب سیکشن این پچاس کو چار رویہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ مغربی روٹ میں اقتصادی زونز کے لئے مناسب مقامات کا تعین سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر عمر کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کرے گی۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک سے فنڈز کا بندوبست نہ ہونے پر اضافی اخراجات پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے حاصل کئے جائیں گے اور مغربی روٹ کے ساتھ صنعتی زونز کے لئے موزوں مقامات تلاش کرنے کے لئے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر عمر کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کام کرے گی جس کے دیگر ارکان میں چیف سیکرٹری خیبرپختو نخوا ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، چیئرمین نیشنل ہائی وے کے علاوہ خزانہ ، پانی و بجلی اور پٹرولیم کی وفاقی وزارتوں کے گریڈ 21سے اوپر کا ایک ایک نمائندہ شامل ہو گا ، سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے ، این ایچ اے کے چیئرمین اور کمیٹی کے سربراہ دیئے گئے ٹاسک پر عملدرآمد سے متعلق وزیراعظم سیکرٹری کو باخبر رکھیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.