افغانستان پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘ دونوں ممالک میں قریبی دوستانہ تعلقات ہیں‘ پاکستانی سیاسی رہنماؤں کے وفد کے دورے سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی‘ دہشتگردی پوری دنیاکا مشترکہ مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا

افغان صدر اشرف غنی کی محمود اچکزئی ‘ اسفند یار ولی ‘ آفتاب شیرپاؤ اور افراسیاب خٹک سے ملاقات میں بات چیت دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں‘ پاکستانی سیاسی قائدین کے وفد کے دورے سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی‘ دہشتگردی پوری دنیاکا مشترکہ مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

وہ ہفتہ کو یہاں پاکستانی پارلیمانی وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ پاکستانی وفد میں محمودخان اچکزئی، اسفند یارولی، آفتاب شیرپاوٴ اور افراسیاب خٹک شامل تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی سے خیبرپختونخوا اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

افغان صدر نے پاکستانی سیاسی قائدین کے وفدکوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ افغانستان آپ کا اپنا گھر ہے، افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستانی سیاسی قائدین کے وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، دہشت گردی پوری دنیاکا مشترکہ مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔