ایان علی کی پاسپورٹ سپرداری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا‘ڈیوٹی جج نے ضمانتی مچلکے لینے سے انکا ر کردیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:21

ایان علی کی پاسپورٹ سپرداری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا‘ڈیوٹی جج ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) ایان علی کی پاسپورٹ سپرداری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔ ڈیوٹی جج بینکنگ کورٹ صابر سلطان نے ضمانتی مچلکے لینے سے انکار کر دیا ،سکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں سج دھج کے آنے والی ایان علی ہفتہ کو بھی عدالت سے خالی لوٹ آئیں۔

(جاری ہے)

ٹرائل کورٹ کے جج رانا آفتاب کے رخصت پر جانے کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اس لیئے پاسپورٹ کی سپرداری کسٹم کورٹ ہی کر سکتی ہے۔

انہوں نے اڈل ایان علی کو کسٹم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔گزشتہ سماعت پر ماڈل گرل کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر سپرداری نہ ہوئی جبکہ آج وہ اپنے ضامن بھی ساتھ لائیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :