شکارپور ‘ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت ، 2 نوزائیدہ جڑواں بچیاں جاں بحق

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:19

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے 2 نوزائیدہ جڑواں بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شکارپور میں گزشتہ روز ایک خاتون نے رکشہ میں 3 بچوں کو جنم دیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں تو داخل کرلیا گیا مگر ایک گھنٹے کے بعد ہی ڈسچارج کردیا گیا جس کی وجہ سے آج 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بچوں کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے علاج معالجے کے نام پر رشوت وصول کی لیکن بچوں کو انکیوبیٹرمیں نہیں رکھا گیا۔ ہسپتال سے جلدی فارغ کرنے کی وجہ سے بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔