لنڈی کوتل ‘خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خاتمے تک کاروائی جاری رہے گی
داعش،طالبان اور منگل باغ کے خلاف آپریشن جاری رہیگا‘ کوکی خیل قبیلہ نے بھی مطلوب آفراد کو حوالے نہیں کیا تو ان کے گھروں کو مسمار کیا جائیگا،پولٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:54
لنڈی کوتل۔28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خاتمے تک کاروائی جاری رہے گی، اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، شہاب علی شاہ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ،خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کا آپریشن جاری رہیگا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا،انہیں فرار یا چھپنے کا موقع نہیں دیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز جمرود میں لیوی اور خاصہ دار فورس کے جوانوں سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز اور انتظامیہ کو مطلوب 24 آفراد نے گرفتاری دی ہے جبکہ 96مطلوب افراد نے گرفتاری نہیں دی ہے اسلئے ان کی گرفتاری کے لئے آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رہیگااور ان کے گھروں کو مسمار کرکے ان کے خاندانوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ لیوی اور خاصہ دار فورس نے جمرود کے علاقہ سور کمر میں کامیاب آپریشن کے بعد ایک گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکرکے خاصہ دار فورس کے اہلکار کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قبیلہ سپاہ عسکری تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان کرے بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی ہوگی،انہوں نے کہاکہ اگر کوکی خیل قبیلہ نے بھی مطلوب آفراد کو فورسز کے حوالہ نہیں کیا تو ان کے گھروں کو مسمار کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل اور جمرود کے بعض علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی اطلاعات ملنے کے بعد فورسز کو الرٹ کیا گیا ہے،شہاب علی شاہ نے کہا کہ خاصہ دار اور لیوی فورس کو دوبارہ منظم کیا جا رہا ہ جواپنے متعلقہ علاقوں می آمن و امان کی ذمہ دار ہوگی اورکارکردگی نہ دکھانے والے اہلکاروں اور کمانڈروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ خاصہ دار اور لیوی فورس ے اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو مشکوک آفراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
انہوں نے پولیٹیکل انتظامیہ جمرود کے آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سیف الااسلام،تحصیلدار عصمت اللہ وزیر ،لیوی اور خاصہ دار فورس کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے دو مشکوک افرادکوگرفتار کرکے خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.