خان صاحب کسی کو جوابدہ نہیںہیں وہ کھیلتے کھیلتے نکل جائیںگے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 12:53
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنوں سے حکومت اور عوام کے کئی ماہ برباد ہوئے ، اور عمران خان کو دھرنوں سے ناکامی ہوئی. عوام جانتی ہے کہ کون کام کر رہا ہے اور کون وقت ضائع کر رہا ہے ،ا نہوں نے کہا کہ ہم عوام اور اللہ کو جوابدہ ہیں لیکن خان صاحب کسی کو جوابدہ نہیں ہیں وہ کھیلتے کھیلتے نکل جائیں گے.
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لوگ پیار تب کرتے ہیں جب ان کا خیال رکھا جائے، ہم جتنا کام کر سکتے ہیں اُتنا کر رہے ہیں. میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور کراچی میں بھی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں.(جاری ہے)
کراچی میں بھتہ خوروں کو پناہ نہیں مل رہی جبکہ بعض جماعتوں کوتحفظات ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں لیکن بھارت میں نہیں. بھارت میں پاکستان کی مخالفت پر ووٹ مانگا جاتا ہے . خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہئیے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آپس میں کھیل پر کوئی اعتراض نہیں لیکن بھارت کو متنازع مسائل حل کرنا ہی ہوں گے . خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب عوام کو کوئی بیوقوف نہیں بنا سکتا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.