Live Updates

اسلام آباد ‘عدالت نے افتخار چوہدری کے عمران خان کیخلاف 20 ارب ہرجانہ کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث بغیر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت کے قائمقام سیشن جج بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 20ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان آج ہائی کورٹ میں ایک کیس کی مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے جس پر فاضل جج نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات