اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کر لیں‘676795 ووٹرز پرسوں صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک اپنے ووٹ سے آئندہ 4 سال کیلئے اپنے نمائندوں کا چناؤ کریں گے

فوج کے جوانوں کی نگرانی میں 39 لاکھ15 ہزار900 بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دئیے گئے

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کر لیں‘ فوج کے جوانوں کی نگرانی میں 39 لاکھ15 ہزار900 بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دئیے گئے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اسلام آباد علیم شہاب نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابی سامان کے تھیلے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی سامان کے تھیلے کل پولنگ آفیسرز کو دئیے جائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے 9520 پولنگ اسٹاف کی تربیت کی گئی ہے ۔ انتخابی عملہ کو پولنگ سے 2 گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پولنگ صبح 7 سے شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں فوج کے جوانوں کی نگرانی میں 39 لاکھ15 ہزار900 بیلٹ پیپرز متعلقہ حکام کے حوالے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 676795 ہے