بھارت میں سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:30
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) بھارت میں سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو نئی دہلی میں راشٹر پتی بھون میں ہونے والی تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پبلشر اور ملیالم منوراما کے سابق ایڈیٹر کے ایم میتھیو کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تقریباً 10 روز قبل دعوت نامہ بھیجا گیا تھا ، تاہم جمعرات کو رات گئے انہیں فون کر کے انہیں بتایا گیا کہ ان کا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معذرت بھی نہیں کی گئی۔
ہائی کمشنر عبدالباسط نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ ان کا دعوت نامہ واپس لینے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہائی کمشنر کو ایوان صدرمیں مدعو کرنے سے قبل دفتر خارجہ کی اجازت لینا ضروری ہوتا ہے لیکن عجلت میں ایسا نہیں ہو سکا اس وجہ سے ان کا دعوت نامہ واپس لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.