متحدہ عرب امارات میں میں اسرائیلی سفارتی مشن نہیں کھول رہا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:24

متحدہ عرب امارات میں میں اسرائیلی سفارتی مشن نہیں کھول رہا

دبئی۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء)تحدہ عرب امارات کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جن میں اسرائیل کے حوالے سے یو اے ای کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ کیا گیا تھا۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن مریم الفلاسی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ دوبارہ قابلِ استعمال توانائی کے ادارہ 'ارینا' ایک آزاد بین الاقوامی ایجنسی ہے، جو ایسی انجمنوں کے لئے بنائے گئے قوانین اور ضابطوں کے تحت کام کرتی ہے۔

یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور' ارینا' کے درمیان کسی بھی قسم کے معاہدے سے یو اے ای کے موقف یا اسرائیل سے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس سے پہلے تل ابیب سے شائع ہونے والے اخبار 'ہارٹز' نے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود وہاں اپنا پہلا سفارتی مشن کھولے گا۔

(جاری ہے)

اخبار نے اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ابوظہبی میں قائم کیا جانے والا یہ سفارتی مشن بین الاقوامی انرجی آرگنائزیشن کا حصہ ہو گا۔واضح رہے کہ سنہ 1948 میں عرب، اسرائیل تنازع شروع ہونے کے بعد سے متحدہ عرب امارات کی طرح دوسری عرب ریاستوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے۔