نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ،لاہور سے7کالعدم تنظیموں کے ارکان گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے دوران لاہور سے کالعدم تنظیموں کے 7 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتارشدگان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ قبضے سے فرقہ واریت پھیلانے والا مواد ، لیپ ٹاپس اور دیگر ممنوعہ دستاویزات برآمد کرلی گئیں، یہ آپریشن خفیہ اداروں اور انسداد دہشتگردی کی فورس نے مشترکہ طور پر کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم حزب التحریر کے 6 کارکن گرفتار کر لئے،گرفتار شدگان میں سعد الرحمان جگرانوی اور اسکے پانچ ساتھی شامل ہیں۔ ملزموں سے ممنوعہ لٹریچر، لیپ ٹاپس، سی ڈیز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

سعد الرحمان جگرانوی کے 2 رشتہ دار پہلے سے گرفتار ہیں۔

حساس اداروں نے جوہر ٹاوٴن سے بھی کالعدم تنظیم کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا۔ یہاں سے گرفتار ہونے والے ملزم ندیم نے افغانستان سے جنگی تربیت لے رکھی ہے۔ اس کے قبضے سے اہم نقشے اور دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق حساس ادارے لاہور کے مختلف علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت خفیہ آپریشن کررہے ہیں جن کامقصد لاہور کو دہشت گردوں اور شرپسند عناصر سے پاک کرنا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے، پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے ایک دوسرے کے تعاون سے لاہور سمیت پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے یا گرفتاری تک یہ کارروائیاں اور چھاپے جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :