ملائشیا میں پاکستانی مصنوعات کیلئے بھرپور مواقع موجود ہیں،اسماعیل بن محمد بکری
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)کراچی میں تعینات ملائشیا کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد بکری نے کہا ہے کہ ملائشیا میں پاکستانی مصنوعات کیلئے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ ملائشیا پاکستانی ملبوسات ، جیولری اور چاول کی بڑی منڈی بن سکتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں آزاد تجارت کے معاہدے کے بعد نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے فی الوقت توازن تجارت ملائشیا کے حق میں ہے جسے دونوں ملکوں کے تاجر متوازن بنا سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائشیا میں پاکستانی مصنوعات کی آئندہ سال فروری میں ایوی کا م کے تحت ہونیوالی سنگل کنٹری نمائش پیکسپو کے سافٹ لانچ کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملائشیا کی 208 ارب ڈالر کی درآمدی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں تاہم ملائشیا کے تاجر اور عوام پاکستان کے حالات میں تیزی سے رونما ہونے والی مثبت تبدیلی سے لا علم ہیں تاہم پاکستان کے نجی شعبے کی جانب سے ملائشیا میں سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد انہیں پاکستان کے ساتھ تجارت کے مواقع اور سیکورٹی کی تیزی سے بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کی درست عکاسی کا سبب بنے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.