امریکہ : فیملی پلاننگ سینٹر پر فائرنگ ، 3 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 11:30

امریکہ : فیملی پلاننگ سینٹر پر فائرنگ ، 3 افراد ہلاک

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : امریکی ریاست کولوراڈو میں فیملی پلاننگ سنٹر میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے . ہلاک ہونے والے افرادمیں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا. پولیس نے 5 گھنٹے بعد فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کولوراڈو میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے فیملی پلاننگ سنٹر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر3 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کیا اور پانچ گھنٹے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کا نام میجر سوتھر بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :