لاہور : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر دھند کی صورت میں انسٹرومینٹل لینڈنگ سسٹم نصب، وزیر اعلی پنجاب میاں‌محمد شہباز شریف نے افتتاح کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 11:15

لاہور : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر دھند کی صورت میں انسٹرومینٹل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر دھند کی صورت میں بحفاظت لینڈنگ کے لیے انستڑومینٹل لینڈنگ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے . وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر انسٹرومینٹل لینڈنگ سسٹم کا افتتاح کیا. نصب کیے گئے جدید سسٹم سے شدید دھند میں بھی پروازیں لاہور ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر آئی ایل ایس تھری سسٹم کی تنصیب کے بعددھند کے دوران پروازوں کی آمد ورفت یقینی بنائی جاسکے گی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سسٹم قطر نے پاکستان حکومت کو بطور تحفہ دیا ہے،اس نظام کے لگائے جانے کے بعد 100میٹر حد نگاہ میں طیارے اتارے جاسکیں.

جدید سسٹم کی تنصیب کے بعد علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ نئی دہلی کے بعد اس سسٹم سے لیس ہونے والا ایشیا کا دوسرا ائیر پورٹ بن گیا ہے.